ہمارے بارے میں
ہم کامر میں یہ مانتے ہیں کہ ہر شخص اس بات کا حق رکھتا ہے کہ وہ دنیا کی عظیم کہانی اپنی مادری زبان میں سنے۔ ہمارا مقصد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی مختلف اقوام تک اعلیٰ قسم کا مسیحی مواد اور کلام خدا فراہم کرنا ہے۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا علاقہ مختلف زبانوں اور رسم و رواج کا ایک خوبصورت ملاپ ہے۔ بے شک مشترکہ زبانیں ہمیں آپس میں جوڑتی ہیں، لیکن زندگی کی گہری سچائیوں کو حقیقی طور پر ہم اپنی “مادری زبان” میں ہی سمجھتے ہیں۔ ہماری میڈیا لائبریری اس بات کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہ خدا کا کلام ہر ایک فرد کو میسر ہو، تیس سے زیادہ زبانوں میں وسائل فراہم کرتی ہے جن میں عربی، پشتو، کردی، نوبیین اور بہت سی دوسری زبانیں شامل ہیں۔
چاہے آپ ایک پختہ ایمان رکھنے والے ہوں جو مسیحی مواد کی تلاش میں ہے، یا آپ بائبل کو پہلی دفعہ پڑھنے یا سننے کے خواہش مند ہوں، ہماری لائبریری آپ کے لیے حاضر ہے۔ آپ کا یہ سفر ایک ذاتی سفر ہے۔ ہمارے وسائل کسی بھی ڈیوائس کے ذریعے مفت دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں۔